سولر پینل

سولر پینل کی بنیادی اقسام

جیسا کہ آپ سولر پینل کا تعارف پڑھ چکے ہیں۔ سولر انرجی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے اچھے سولر پینل لگانا بہت اہم ہے۔ سولر پینل کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ سولر پینل کی دو بنیادی اقسام ہیں۔

 کرسٹلاین سولر پینل

کرسٹلاین سولر پینل کی دو ذیلی اقسام ہیں۔

۱۔ مونو کرسٹلاین سولر پینل ۔

اس قسم کے سولر پینل میں صاف ستھرا اور میعاری میٹیریل استعمال کیا جاتا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے یہ سب سے مہنگی قسم ہے۔ یہ زیادہ گرمی والے علاقوں میں بھی اچھے نتائج دیتا ہے۔ اس میں سب سولر سیلز اور سب پینلز کا رنگ ایک جیسا ہوتا ہے اور حجم کے لحاظ سے چھوٹا ہوتا ہے، یعنی اس قسم کے پینل کو انسٹال کرنے کیلیے کم جگہ درکار ہوتی ہے۔

۲۔ پولی کرسٹلاین سولر پینل ۔

اس قسم کے سولر پینل کی مینو فیکچرنگ کا خرچہ کم ہوتا ہے۔ اس لیے اس کی قیمت کم ہوتی ہے۔ اس میں سولر سیلز یا سولر پینلز کا رنگ مختلف ہو سکتا ہے۔ (رنگ مختلف ہونے سے اس کی عمومی کارکردگی میں فرق نہیں پڑتا) یہ حجم میں مونو کرسٹلاین سے تھوڑا سا بڑا ہوتا ہے، یعنی اسیے پینلز کو انسٹال کرنے کیلیے تھوڑی سی زیادہ جگہ درکار ہوتی ہے۔

۲۔ تھن فلم سولر پینل یا امارفس سولر پینل

ان کو سیکنڈ جنریشن سولر پینلز بھی کہا جاتا ہے، ان کی بناوٹ کا طریقہ کار کرسٹلاین سولر پینل سے مختلف ہوتا ہے۔ اس کی میننوفیکچرنگ کا خرچہ کرسٹلاین پینلز کی نسبت کم ہوتا ہے۔

یہ پینلز گرمی سردی کم دھوپ اور زیادہ تھوپ ہر طرح کے علاقہ کیلیے مناسب ہے۔

اس قسم کے پینلز کو کرسٹلاین سولر پیلنز اس اس لحاط سے برتری حاصل ہے کہ یہ کم روشنی یہ سایہ والی جگہ پر کرسٹلاین سولر پیلنز سے زیادہ اچھے نتایج دیتا ہے۔

لیکن اس قسم کے سولر پینلز کا حجم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو لگانے کیلیے کرسٹلاین سولر پینلز سے دوگنی جگہ اور دوگنے فریم چاہیے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے سولر پینل کے فریم یا سٹینڈ کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

نتیجہ: تینوں اقسام کے سولر پینلز کا مقصد شمسی توانائی یعنی دھوپ کو بجلی تبدیل کرنا ہے۔ اپنی ضرورت ، قیمت ، دستیابی اور پسند کے لحاظ سے کسی بھی قسم کے سولر پینل کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ تمام اقسام کے سولر پینلز پاکستان کے موسموں کیلیے مناسب ہیں۔

اگر آپ واٹ کے لحاظ سے سولر پینل کا انتخاب کریں تو تینوں اقسام میں آوٹ پٹ ٹھیک ہوگی۔ یعنی اگر آپ ایک ہزار واٹ سولر پینلز لگایں تو تینوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کر لیں ۔آوٹ پٹ تقریبا ایک جیسی ہو گی۔

(Visited 27 times, 1 visits today)

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − 18 =